پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانوی عدالت نے ہمیں کلین چٹ دی ہےکیونکہ یہاں ثاقب نثار اور کھوسہ جیسے جج نہیں ہیں،نوا ز شریف

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)مسلم لیگ نے کے قائد میاں نواز شریف نے برطانوی عدالت کے فیصلے کے بعد کہا ہے کہ ہمیں عدالت کی جانب سے کلین چٹ مل گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کو لانے والوں کو بتائیں گے کہ جھوٹے مقدمات کیوں بنائے گئے ؟۔ انکا کہنا تھاکہ برطانوی عدالتوں میں ثاقب نثار اور کھوسہ جیسے جج نہیں

ہیں یہاں انصاف بکتا نہیں بلکہ ملتا ہے اور فیصلوں کو پوری دنیا میں مانا جاتا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کے حوالے سے لگائے گئے پاکستانی حکومت کے الزامات اور دعوئوں کی نفی کردی ہے۔ جس کے باعث عدالت نے شہباز شریف فیملی کے تمام کائونٹس بحال کردئیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں اور ملک کے لئے بے عزتی کا باعث بن رہے ہیں جنہیں ملک اور ریاست کی کوئی پرواہ نہیں گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف فیملی کے بینک اکائونٹ مختلف مراحل میں منجمد کئے جبکہ شہباز شریف فیملی نے غیر ملکی تحقیقات ایجنسی کے اس اقدام میں کوئی مداخلت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نیب اور ایف آئی اے نیشنل کرائم ایجنسی کی شہباز شریف فیملی کے خلاف تحقیقات میں مداخلت کرتے رہے ہیں اور یہ بات غیر ملکی ایجنسی کا ریکارڈ بتایا ہے لیکن 20ماہ کی تحقیقات کے بعد نیشنل کرائم ایجنسی نے اپنی عدالت کو لکھا کہ وہ شہباز شریف فیملی کے اکائونٹ مزید منجمد نہیں رکھنا چاہتے انہوں نے کہا کہ عموماً نیشنل کرائم ایجنسی لندن کسی بھی معاملے کی تحقیقات کے لئے طے تک پہنچنے کے سلسلے میں اس ایشو کے 6 ماہ پیچھے جاتی ہے لیکن شہباز شریف کے معاملے میں ایجنسی نے 20 ماہ پیچھے سے تحقیقات شروع کی۔ یہ بدنصیبی ہے کہ حکمران آج ہمارے ملک کی بے عزتی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج شہباز شریف فیملی کے خلاف پاکستان میں تمام مقدمے اسی منی لانڈرنگ کی بنیاد پر ہیں۔ لیکن لندن کی تحقیقاتی ایجنسی نے واضح کردیا ہے کہ انہیں کہیں سے بھی منی لانڈرنگ کے الزامات پر مبنی کوئی ثبوت نہیں ملا۔ جس کے بعد پاکستان میں چلنے والے مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج پاکستان میں وہی حکومت ہے جو الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوئی تھی اور آج بھی یہ حکومت میڈیا پر حملہ آور ہوئی ہیں۔ فیک نیوز کے حوالے سے حکمران وہ بات کر رہے ہیں جو دوسرے ممالک کو فیک ثبوت دیتے ہیں۔ حکمرانوں کو شہباز شریف کو جیل میں رکھنے کے باوجود تین سال میں کوئی ثبوت نہیں ملا۔ مگر حکومت کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب میں غیرت ہے تو وہ یہ کہہ دیں میں شرمندہ ہوں مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجود حکومت جعلی ہے یہ جعلی خبروں اور الزامات کے ساتھ چلتی ہے انہوں نے جعلی الزامات لگائے اور جعلی تحقیقات کے پلندے غیر ملکی ایجنسی کو فراہم کئے۔ انہوں نے نیشنل کرائم ایجنسی لندن کی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور کے ڈی جی شہزاد سلیم لندن جا کر نیشنل کرائم ایجنسی کے متعلقہ افسران سے ملتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن کی مقامی عدالت کے فیصلے کے بعد حکومت کے مشیر احتساب نے کہا ہے کے نیشنل کرائم ایجنسی تو صرف سلمان شہباز کے خلاف انکوائری کر رہی تھی۔ حالانکہ مذکورہ ایجنسی کی دستاویزات میں شہباز شریف اور ان کی فیملی ارکان کے حوالے واضح ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…