بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کےمایہ ناز اداکار و گلوکار سبزیاں،گوشت اور دودھ بیچنے پر مجبورہو گئے

datetime 28  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )نئی افغان حکومت کے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد شوبز کی سرگرمیاں تقریباً بند ہو گئیں ہیں ، اداکار اور گلوکار سبزیاں اور گوشت فروخت کرنا شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مایہ ناز گلوکار و اداکار جنہیں

افغانستان چھوڑ نہیں جا سکے وہ وہ پھل، سبزیاں، دودھ اور گوشت فروخت کر کے اپنا گزار کرنے پر مجبور ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق کچھ فنکاروں نے موٹر سائیکلوں مرمت کرنے کی دکانیں کھول کر میکینک کا کام شروع کر دیا جبکہ کچھ گلوکاروں نے ملک کے مختلف شہروں میں ہوٹلز یا ٹھیلے بنا لیے ہیں ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شوبز کی وجہ سےمشہور کابل شور بازار کا ‘سرِ چوک اب روز مرہ کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں کے بازار میں بدل گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں افغان پوپ سنگر آریانہ سعید امریکی فوجی طیارے کے ذریعے افغانستان سے چھوڑ گئیں تھی۔ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں آریانہ نے امریکی فوجی طیارے میں بیٹھے ہوئے اپنی تصویر پوسٹ شیئر کی تھی کہ میں گذشتہ چند ناقابل یقین راتوں کے بعد زندہ ہوں اور بخیریت دوحہ پہنچ چکی ہوں اور اب استنبول میں اپنے گھر جانے کے لیے فلائٹ کا انتظار کررہی ہوں۔بعد ازاں ایک اور پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ ترکی پہنچ گئی ہیں اور بالکل خیریت سے ہیں۔ آریانہ نے اس موقع پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کیلئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور افغانستان میں امن اور بہتر مستقبل کے لیے دعا بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…