ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کا وہ وفاقی وزیر جس نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق خبروں کے بعد وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر جلد وزارت اور پارٹی سے استعفیٰ دے کر

مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوجائیں گے۔یہ دعویٰ خبررساں ایجنسی ’ آئی این پی‘ نے کیا۔ن لیگی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیاکہ وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کا گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی سے رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے غلام سرور خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی جسے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے قبول کرلیا اس ضمن میں شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قائد نواز شریف اور مریم نواز کو تفصیلی طور پر آگاہ کردیا ہے۔مزید کہاگیا کہ غلام سرور خان اور چوہدری نثار علی خان روایتی سیاسی حریف ہیں۔ دونوں رہنما راولپنڈی ڈویژن کی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور کئی بار چوہدری نثار علی خان نے غلام سرور خان کو شکست دی جبکہ غلام سرور خان بھی کئی الیکشن چوہدری نثار علی خان سے جیتے ہیں اس وقت غلام سرور خان اور ان کے صاحبزادے منصور خان ارکان قومی اسمبلی ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی نشستیں ان کے پاس رہتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…