بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہائی رسک فلائٹ ہے دعا کریں سب ٹھیک رہے، اہلیہ عمرشریف نے عوام سے اپیل کر دی

datetime 28  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )معروف کامیڈین عمرشریف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہمارےپاس وقت بہت کم ہے ، ہائی رسک فلائٹ ہے دعا کریں سب ٹھیک رہے۔قبل ازیں پاکستانی لیجنڈری اداکار عمر شریف ائیر ایمبولینس پر علاج کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عمر شریف کو نجی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ایئرپورٹ ایمبولینس تک پہنچا دیا گیا ہے ،

اداکار کیساتھ ان کی میڈیکل ٹیم بھی ہے جبکہ ان کی اہلیہ زرین غزل بھی ائیر ایمبولینس میںساتھ جائیں گی ۔روانگی کی فہرست میں نام موجود ہے، انہوں نے امیگریشن بھی کروا لی ہے۔قبل ازیں اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین شریف کا کہنا تھا کہ ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوا تھا اور دوبارہ دل کادورہ پڑاتھا ۔ واضح رہے کہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی حالت پھر بگڑنے پر انہیں سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے ان کی صحت کی بہتری کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیے ہیں۔ اس کی بنا پر ان کی امریکا روانگی مؤخر کردی گئی ہے۔امریکا میں مقیم امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر اور پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے واشنگٹن میں عمر شریف کے علاج معالجے کے تمام انتظامات کیے ہیں، ڈاکٹر طارق شہاب پاکستانی ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ڈاکٹر طارق شہاب نے نمائندے کو بتایا کہ اتوار کو اداکار عمر شریف کے ڈائیلیسز کے دوران بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا۔ ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق عمر شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں سی سی یو وارڈ منتقل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ عمر شریف علاج کے لیے امریکا کا طویل ترین سفر کرنے کے قابل نہیں، ان کی صحت کی بہتری کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں۔ 48 گھنٹے کے دوران عمر شریف کی طبیعت دیکھنے کے بعد روانگی کا فیصلہ ہوگا۔ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق اسی بنیاد پر ایئر ایمبولینس کمپنی کو عمر شریف طبیعت کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے، ان کی علاج کے لیے امریکا روانگی کا نیا شیڈول آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…