منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالبان کی فضائی کمپنیوں سے افغانستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کی اپیل

datetime 27  ستمبر‬‮  2021 |

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان حکومت نے بین الاقوامی فضائی کمپنیوں سے جنگ زدہ ملک کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔انھوں نے ان کمپنیوں کے ساتھ مکمل تعاون کا وعدہ کیا ہے اور کہا کہ کابل ہوائی اڈے پر مسائل حل ہوچکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے تحت افغان وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں یہ اپیل کی

۔طالبان نے بین الاقوامی قبولیت حاصل کرنے کی کوششیں تیزکردی ہیں اور اس مقصد کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس ضمن میں وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقاہربلخی نے کہا کہ بین الاقوامی پروازوں کی معطلی سے بہت سے افغان بیرون ملک پھنس کررہ گئے ہیں اور لوگوں کو کام یا تعلیم کے لیے بیرون ملک سفرپرروانہ ہونے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔انھوں نے اپنی نئی حکومت کے لیے طالبان کی امارت اسلامی افغانستان (آئی اے ای)کا مخفف استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مسائل حل ہوچکے ہیں اور یہ ہوائی اڈا اب ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے مکمل طور پر فعال ہے،اس لیے آئی ای اے تمام ایئرلائنز کو (پروازیں بحال کرنے کی صورت میں)اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…