لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ صبورعلی نے کہا ہے کہ مجھے میڈیا میں آنے کا زیادہ شوق نہیں ہے، فنکار کو اپنی کام کے ذریعے لوگوںکے دلوںمیں جگہ بنانی چاہیے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میںاپنی تمام تر توجہ صرف اپنے کام پر مرکوز رکھتی ہوں او ریہی وجہ ہے کہ میں نے اب تک جتنا بھی
کام کیا ہے اس میںکامیابی میرا مقدر بنی ۔انہوںنے کہا کہ نئی اداکارائیں بیشک میڈیا کا سہارا لیں لیکن اس کے ساتھ اپنے کام پر بھی توجہ مرکوز رکھیںتوانہیں کوئی بھی کامیاب ہونے سے نہیںروک سکتا۔ انہوںنے کہا کہ کامیابی کا راز مسلسل محنت کرنے میںپوشیدہ ہے اورمیر اپختہ یقین ہے کہ خدا کسی کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیتا۔