اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی شہری کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے اعترافی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں بھارتی شہر ی ڈینیل نے اعتراف کیا کہن ’را‘نےکہاپاکستان جاکربم چلاؤ۔۔ تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پاکستان میں دہشت گردی کیلئے
بھارتی شہری سےگفتگوکی ویڈیو شیئرکردی،جس کے مطابق پاکستان امن اور انڈیا دہشت گردی کیساتھ کھڑا ہے ،بھارتی شہری ڈینیل خود تصد یق کر رہا ہے کہ’’را‘‘پاکستان میں دہشت گردی کروانے کیلئے لوگوں کو کیسے پاکستان بجھواتا ہے ، پاکستان جا کر بم چلاؤ، وقت آچکا ہے دنیا بھارتی دہشت گردی کیخلاف خاموشی ختم کر کے اس کا نوٹس لے اور اس کو روکا جائے ۔
پاکستان امن اور #india دہشت گردی کیساتھ کھڑا ہے بھارتی شہری ڈینیل خود تصد یق کر رہا ہے کہ ”را” پاکستان میں دہشت گردی کروانے کیلئے لوگوں کو کیسے #Pakistan بجھواتا ہے وقت آچکا ہے دنیا بھارتی دہشت گردی کیخلاف خاموشی ختم کر کے اس کا نوٹس لے اور اس کو روکا جائے @UN @OIC_OCI pic.twitter.com/1jUw8GCGM5
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) September 27, 2021