اسلام آباد (این این آئی)بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوربلنگ کا معاملہ،نیپرا نے اوربلنگ اور صارفین کی شکایات پر عوامی سماعت کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتھارٹی 30 ستمبر کو اوربلنگ کے معاملے پر عوامی سماعت کرے گی،بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی 31 دنوں سے زیادہ کی اووربلنگ کا انکشاف ہواتھا۔
اوربلنگ پر وزیر توانائی نے نوٹس لیتے ہوئے جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 8 ماہ کے دوران ملتان، سکھر، کراچی، لاہور کے صارفین پر اوربلنگ کا بوجھ ڈالا گیا تھا،حیدر آباد، گجرانوالہ اور فیصل آباد کے بجلی صارفین بھی اور بلنگ کا شکار ہوئے،بل طے شدہ 31 روز کے بجائے 37 روز کی بنیاد پر بار بھیجے گئے تھے۔