بارش کا سبب بننے والا سسٹم بحیرہ عرب کی جانب منتقل ٗ اگلے 2روز کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

26  ستمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی) شہرقائد میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بننے والامون سون سسٹم بحیرہ عرب کی جانب منتقل ہوگیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اب بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، مون سون

کا ایک نیا سسٹم 28 ستمبر سے شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا باعث بن سکتا ہے،نیا مون سون سسٹم 27 ستمبر کوسندھ میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ اگلے 2روز کے دوران شہرکا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب خلیج بنگال میں بننے والا ڈیپ ڈپریشن سائیکلونک اسٹروم میں تبدیل ہوگیا، سمندری طوفان کو گلاب نام دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود سمندری طوفان کے حوالے سے دوسراالرٹ جاری کیا،جس کے مطابق سمندر میں موجود ڈیپ ڈپریشن 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی جانب بڑھا اور بعدازاں ڈیپ ڈپریشن سائیکلونک اسٹروم گلاب(یہ نام پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہے)میں تبدیل ہوچکا ہے۔کراچی سے طوفان کا فاصلہ 2325 کلومیٹر ہے، طوفان ممکنہ طور پر بھارتی ساحلی مقامات شمالی آندھدراپردیش اور اڑیسہ کوسٹ کی جانب جائے گا،پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو طوفان سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…