اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ممبئی حملوں کے لئے سرمایہ فراہم کرنے والے مجرم یعقوب میمن کوپھانسی دے دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بدھ کو رات گئے تک کیس کی سماعت کی جس میں مجرم کے وکلا کی جانب سے عدالت سے اپیل کی گئی کہ مجرم کی پھانسی 14 روز کے لئے موخر کی جائے جس پر عدالت کے 3 رکنی بینچ نے مجرم کی آخری اپیل مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا بر قرار رکھی اور کچھ ہی دیر بعد مجرم کو ناگپور جیل میں پھانسی دے دی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل مجرم یعقوب میمن نے بھارتی صدر سے بھی رحم کی اپیل کی تھی جس کو مسترد کردیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یعقوب میمن پر 1993 میں ممبئی بم دھماکوں کے لئیسرمایہ فراہم کرنے کا الزام تھا جس میں 257 افراد ہلاک ہوئے تھے۔