منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

ادویات اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیاگیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2021 |

پشاور(آن لائن)ادویات اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں 10فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے، گزشتہ تین سالوں میں 5مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں 35فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ڈرگ پرائس پالیسی کے تحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی

منظوری کے بعد ملکی اور بین الاقوامی ادویات ساز کمپنیوں نے اضافہ کردیاہے ڈرگ پالیسی کے تحت جان بچانے والی 472ادویات کی قیمت میں 7فیصد اور 70ہزار سے زائد رجسٹرڈ ادویات کی قیمت میں 10فیصد اضافہ کر دیا ہے ۔ ڈرگ پرائس پالیسی کے تحت دیگر ادویات کی قیمت میں 3تا 1ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سرجیکل آلات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد خیبر بازار ،کراچی مارکیٹ ، ہسپتال روڈ ،کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی کے باہر تاجروں نے قیمتو ں میں اضافہ کر دیا ہے ادویات ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال ادویات کی قیمت میں 7سے 10فیصد تک ، 2019میں بعض ادویات کی قیمت میں 51 فیصد تک اضافہ کیا تھا ادویات اور سرجیکل آلات کی قیمتو ں میں اضافہ پر پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…