منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کے معاملے پر تعجب نہیں ہوا ، ان کی زیادہ تر روایت جعلی کاموں کی رہی ہے، اسد عمر

datetime 24  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹس بنائے جانے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کے معاملے پر تعجب نہیں ہوا کیونکہ ان کی زیادہ تر روایت جعلی

کاموں کی رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا ویکسین لگانے کی جعلی انٹریوں کا سلسلہ جاری ہے، نئی انٹری لندن میں بیٹھے سابق وزیراعظم نواز شریف کی کر دی گئی، ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کے اصل شناختی کارڈ نمبر پر کورونا ویکسین سائنو ویک کی پہلی ڈوز کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں لگانے کی انٹری کی گئی۔ویکسین کی یہ انٹری نوید الطاف نامی ویکسینیٹر نے کی، ون ون سکس سکس سے نواز شریف کو سائنو ویک کی دوسری ڈوز کے لیے 20 اکتوبر کو آنے کا میسج بھی جاری کر دیا گیا۔جعلی انٹری کے مطابق نوازشریف کو سائنو ویک کی پہلی خوراک 22 ستمبر کی شام 4 بج کر 4 منٹ پر لگائی گئی۔محکمہ صحت پنجاب نے پتہ چلتے ہی ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کو خط لکھا، خط میں ذمے داروں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی اس سے پہلے بھی جعلی ڈیٹا انٹریز پر 8 افراد کے خلاف مقدمات درج اور 45 کو نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے حکام کے مطابق بعض ویکسینیٹرز پیسے لے کر بغیر ویکسین لگائے جعلی انٹریز کر دیتے ہیں، جن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…