منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو سرٹیفائیڈ چو ر قرار دے دیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کو ’غیر موثر‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کرنے کا نیا طریقہ ہے ،خامیوں کی نشاندہی پر الیکشن کمیشن حکومت کے عتاب کا شکار ہے، جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی پر ہو، اس کافری اینڈ فیئر الیکشن سے کیا تعلق ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے گناہ میں شریک نہیں تھی،

چئیرمین نیب کی توسیع کا باقاعدہ اعلان ہوا تو اپنا رد عمل دیں گے، حکومتی پالیسی ہے نیب سے اپوزیشن کا کردار نکال دیا جائے اور حکومتی وزرا کے بھائیوں کو ڈال دیا جائے، مسلم لیگ (ن) مہنگائی کے معاملے میں پارلیمنٹ میں خاموش نہیں ہے، عوام کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے اس لیے اپوزیشن کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، عمران خان سرٹیفائیڈ چو ر ہیں، تحریک انصاف حکمراں جماعت ہر سفارتی محاذ پر ناکام ہیں، میرا نہیں خیال ہے کہ اتنی تاریخ ذلت اور رسوائی کسی کے حصے میں نہیں آئی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں کی سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس ملک کے سرٹیفائیڈ چور ہیں۔ عمران خان نے کہا تھا پٹرول، آ ٹا، بجلی مہنگی ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔ لوگوں کوچورکہتے کہتے آپ اپنی چوری نہیں چھپاسکتے۔ وزیراعظم خوداحتسابی کی باتیں کرتے تھے ،اب فرار اختیار کررہے ہیں۔ عمران خان کوجواب دینا پڑے گا یہ آپ کا ذاتی مال نہیں ہے۔ عمران خان احتسا ب صرف نوازشریف کے لیے ہے۔ جب اپنی چوری کی بات آئی تو آرام سے کہہ دیا کہ میں حساب نہیں دوں گا۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے توالزامات حکومت پر لگاتے تھے ،آج وہ ان کی جانب آرہے ہیں۔

مریم نواز نے انتخابی اصلاحات کو ’غیر موثر‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہیں، اور عوام کے مینڈیٹ پر ڈ اکہ ڈالتے ہیں جب تک ان کے سامنے دیوار نہیں بنائی جائے گی اس وقت تک کسی انتخابی اصلاحات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف ذاتی اور

سیاسی مخالفت کے باوجود اداروں پر تنقید نہیں کی جبکہ حکومت الیکشن کمیشن کے اراکین کو اکسارہی ہے کہ وہ الیکشن کمشنر کے خلاف ایکشن لیں، یہ بہت خطرناک بات ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی آر ٹی ایس جیسی کہانی ہے،۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کرنے کا نیا طریقہ ہے انہوں نے کہا الیکشن کمیشن پر

حملے کرنے والے وہ ہیں جو ماضی میں اداروں کا احترام کرنے کا بھاشن دیتے تھے لیکن اب وہ ہی اقتدار میں آکر حملے کررہا ہے۔ جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی پر ہو، اس کافری اینڈ فیئر الیکشن سے کیا تعلق ہے۔ناکامی اور نااہلی کی نشاندہی کرنے والے پر الزمات لگانا اس حکومت کا وطیرہ رہا ہے۔ آج الیکشن کمیشن نے ان کی نااہلی

سامنے لائے تو الیکشن کمیشن پر الزمات کی بوچھاڑ کر دی گئی۔ خود احتسابی کی باتیں کرکے کان پکانے والے وزیراعظم کے خود کے احتساب کی بات ائی تو کہتے ہیں جواب نہیں دوں گا۔مریم نواز نے کہا عمران خان نے اپوزیشن میں ہوتے ہم پر جو الزمات لگائے اج ان کی طرف وہ الزمات لوٹ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جوحکومت

ہرمعاملے میں ناکام ہوجائے وہ ای وی ایم پر انحصار نہیں کرے گی توکیا کرے گی؟ ای سی پی پرحملے کرنے والے ن لیگ کواداروں کے احترام کادرس دیتے تھے۔ن لیگی رہنما نے کہا الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کرم ایجنسی میں پی ٹی ائی ایم این اے کی دھاندلی ثابت ہوئی۔الیکشن کمیشن ڈسکہ میں عملے کے غائب ہونے کے حقائق

بھی سامنے لانے والا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ چئیرمین نیب کی توسیع کا باقاعدہ اعلان ہوا تو اپنا رد عمل دیں گے، حکومتی پالیسی ہے نیب سے اپوزیشن کا کردار نکال دیا جائے اور حکومتی وزرا کے بھائیوں کو ڈال دیا جائے، حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ کی بات کرنا دھاندلی کا ہی منصوبہ ہے، جس حکومت کی

بنیاد ہی دھاندلی ہے اس کا شفافیت سے کیا تعلق ہے؟ ، حکومت کو چار سال بعد بھی دھاندلی کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ ایک ایکسٹینشن پہلے دی گئی تھی ، اب چئیرمین نیب کو بھی دی جا رہی ہے کیا کہیں گی؟۔ اس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ پہلے والی ایکسٹینشن کے گناہ میں شریک نہیں تھی۔ صحافی نے پوچھا کہ

لیکن مسلم لیگ ن نے تو ووٹ دیا تھا۔ مریم نواز نے جواب دیا کہ میں اْس مسلم لیگ ن میں نہیں تھی۔ انہوں نے مہنگائی پر اپوزیشن کے ’مایوس کن کردار‘ پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) مہنگائی کے معاملے میں پارلیمنٹ میں خاموش نہیں ہے، عوام کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے اس لیے اپوزیشن کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں

نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکمراں جماعت ہر سفارتی محاذ پر ناکام ہیں، میرا نہیں خیال ہے کہ اتنی تاریخ ذلت اور رسوائی کسی کے حصے میں نہیں ا?ئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جب سی سی این چینل پر یہ کہا جائے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ہے، ایسی شرمندگی پاکستان کے وزیر اعظم کے حصے میں کبھی نہیں ا?ئی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدالت ا?تے ہوئے یہ مضحکہ خیز خبر

سنی کہ نواز شریف کا کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ بنا ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ویکسین کا ریکارڈ بھی جعلی ہے اور مجھے تشویش ہے کہ عالمی برداری اس پر برہمی کا اظہار کرے گی۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف نواز شریف کے سچے سپاہی اور ان کے بیانیے کے علم بردار ہیں، اور اگر کہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو وہ جواب جمع کرادیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ جاوید لطیف کے ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق جواب ہم سب پڑھ لیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…