منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میںا ڑھائی کروڑ افراد کی کروناویکسینیشن مکمل ، مزید 58افراد چل بسے، 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

datetime 23  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا جہاں ڈھائی کروڑ سے زائد افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 357 کیسز سامنے

آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 688 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 89 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 432 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 32 ہزار 595 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 61 ہزار 558 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 11 لاکھ 43 ہزار 605 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 151 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار 329 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 23 ہزار 473 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 7 کروڑ 61 لاکھ 41 ہزار 484

کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 54 لاکھ 93 ہزار 964 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 53 ہزار 51 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 310 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 25 ہزار 703 مریض پورٹ ہوئے

ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 490 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 210 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 463 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 4 ہزار 619 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل

907 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 923 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 734 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 812 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 345 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 277 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 183 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…