پشاور(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیوروکی تیارکردہ لسٹ کے 150میگا سیکنڈل کیسز میں خیبرپختونخوا کے25 اہم شخصیات کے نام شامل ہیں،جس میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمدخان شےرپاﺅ،سابق وزیراعلی کے معاون خصوصی سید معصوم شاہ اورپشاوریونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرعظمت حیات نے اختیارات کاناجائز استعمال کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے150 میگا سکینڈل کیسز میں خیبر پختونخوا کے 25کسیز میں سے اہم شخصیات کے نام شامل ہیںجن میں قومی وطن پارٹی کے چیئرمین افتاب احمد خان شیرپاو پر 1 ملین ڈالر کی کرپشن کا الزام ہے سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی سید معصوم شاہ نے بھی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں جس کی تحقیقات جاری ہیں اسکے علاوہ پشاور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر عظمت حیات اور عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان علی کا نام بھی شامل ہے نیب کی تیارکردہ لسٹ میں سابق قومی اسمبلی کے اراکین اور سابق صوبائی وزراءکے نام بھی شامل ہیں جن پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور خرد برد کے الزامات ہیں ۔