لاہور(نیوزڈیسک)بھارتی پنجاب کے شہر گورداسپور میں دینا نگر تھانے پر حملے کے حوالے سے بھارتی میڈیا مکمل طور پر کنفیوژن کا شکار ہے۔ معروف صحافی خالد محمود خالد نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ ایک بھارتی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ان حملوں کی ذمہ داری پاکستان کے ساتھ ساتھ چین پر بھی ڈال دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پنجاب پولیس کے سر براہ سمیدھ سنگھ سائنی نے کہا ہے کہ حملہ آوروں سے چینی ساختہ ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے جبکہ ان سے جو کلاشنکوف اور دوسرا اسلحہ قبضہ میں لیا گیا ہے ان پر بھی ’’میڈ ان چائنا‘‘ لکھا ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حال ہی میں کشمیر کے بارڈر پر پاکستان نے جو ڈرون مار گرایا وہ بھی چینی ساختہ تھا۔ ان شواہد کی روشنی میں ان حملوں کی تحقیقات کا رخ چین کی طرف موڑے جانے کے اشارے مل رہے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ حملے باقاعدہ منظم منصوبہ بندی تحت کئے گئے جو کہ مبینہ طور پر پاکستانی طریقہ کار ہے