پٹنا(نیوزڈیسک) ہندوستان کی ریاست بہار میں جعلی ڈگری کے ذریعے نوکریاں حاصل کرنے والے 3 ہزار اساتذہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے استعفیٰ دے دیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ پٹنا ہائی کورٹ نے منگل کو ان لوگوں کو معافی دینے سے انکار کردیا تھا، جو مستعفی نہیں ہوئے۔انھوں نے مزید کہا کہ ریاست کے محکمہ تعلیم کے حکام نے عدالت کو بتایا تھا کہ سرکاری اسکولوں کے 3 ہزار اساتذہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔حکام کے مطابق اساتذہ نے پٹنا ہائی کورٹ کے حکم پر استعفیٰ دیاجس میں کہا گیا تھا کہ جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکریاں حاصل کرنے والے تمام اساتذہ کو مستعفی ہونا پڑے گا۔عدالت نے یہ واضح کیا تھا کہ جن اساتذہ نے جعلی ڈگریوں کے ساتھ نوکریاں حاصل کی ہیں اگر وہ استعفے کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی مستعفی نہ ہوئے تو ان کو تمام تنخوا واپس کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سزاؤ ں کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ پٹنا ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر نوکریاں حاصل کرنے والے 40 ہزار سرکاری اساتذہ کے خلاف انکوئری کا حکم دیا تھا اور چار ہفتوں میں رپورٹ طلب کی تھی۔
اس سے قبل ریاستی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ لاکھ سے زائد اساتذہ کو ان کی ڈگریوں کی تصدیق کیے بغیر بھرتی کیا گیا۔
جعلی ڈگری پرنوکریاں ،گرفتاری سے بچنے کے لئے 3ہزاربھارتی اساتذہ مستعفی
30
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں