ننگرہار ٗ کابل(این این آئی) افغان صوبے ننگرہار میں طالبان کی گاڑی پر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ افراد 2 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز صوبے ننگرہار میں طالبان کی گاڑی کو ایک بار پھر بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ افراد
2 زخمی ہوگئے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے نائب کا کہنا ہے کہ دھماکہ جلال آباد شہر میں کیا گیا جس میں ایک طالبان فورس کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کابل اور جلال آباد میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 طالبان اہلکار جاں بحق اور 20 سے زائد شہری زخمی ہوگئے تھے۔دوسری جانب داعش نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔ہفتے کو بارودی سرنگ دھماکوں میں طالبان کی 3 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں دوافراد ہلاک جبکہ انیس زخمی ہوگئے تھے، جلال آباد میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں بھی ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو طالبان زخمی ہو ئے۔داعش نے جلال آباد میں چاروں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔