ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان آمد پر عاصم اظہر کی کرس گیل کو بریانی کی پیشکش

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل کے ملک آنے کے اعلان پر گلوکار عاصم اظہر نے بریانی سے ان کی تواضع کی پیشکش کردی۔ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان جانے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں پاکستان جارہا ہوں کون میرے ساتھ آرہا ہے؟کرس گیل کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا تھا کہ آپ کو خوش آمدید میرے بھائی، آپ اپنے گھر آرہے ہیں جس کے بعد سے ٹوئٹر پر کرس گیل کے اس اعلان پر انہیں سراہا جارہا ہے اور ان کے نام کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ ہے۔جہاں سوشل میڈیا صارفین نے کرس گیل کی ٹوئٹ پر ان کی تعریف کی وہی گلوکار عاصم اظہر نے انہیں بریانی کی پیشکش کردی۔گلوکار عاصم اظہر نے جوابی ٹوئٹ کی کہ خوش آمدید کرس گیل، ہم آپ کی مہمان نوازی اچھی بریانی، بہترین موسیقی اور سیکیورٹی سے کریں گے۔علاوہ ازیں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کرس گیل کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ لیجنڈ آپ سے وہی ملیں گے۔کرس گیل کی جانب سے مزید کچھ نہیں بتایا گیا کہ وہ واقعی پاکستان آرہے ہیں یا نہیں مگر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں آئی پی ایل کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2 روز قبل 17 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ سے چند لمحے قبل ہی سیکیورٹی خطرے کے باعث دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…