جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

داعش کے خلاف ترکی کی کارروائی حق بجانب ہے: شاہ سلمان

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک )شام میں خطرناک عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام “داعش” کے خلاف ترکی کی تازہ کارروائی پر امریکا اور یورپی یونین کے بعد سعودی عرب نے بھی کھل کر ترکی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ “داعش” کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی حق بہ جانب ہے اور ریاض اس آپریشن میں انقرہ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو ٹیلیفون کر کے انہیں اپنی جانب سے داعش کے خلاف جاری آپریشن میں حمایت کا یقین دلایا۔ دونوں رہ نماﺅں کے درمیان بات چیت میں خطے کی موجودہ مجموعی صورت حال پربھی تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے مطابق ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران ترک صدر نے ‘داعش’ کے خلاف فوجی کارروائی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کوپوری قوت سے لڑنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔سعودی فرمانروا نے حالیہ دنوں میں ترکی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ترک حکومت کو دہشت گردوں کی سرکوبی اور ملک وقوم کے دفاع کا حق حاصل ہے۔ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں سعودی عرب ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔ شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ترکی پر حملوں میں ملوث ‘داعش’ سمیت تمام دہشت گرد گروپ صرف ترکی ہی نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ان کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…