جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

مکمل کہانی نہیں بتائی جارہی ٗ مزید انٹرنیشنل کرکٹرز کی نیوزی لینڈ پر کڑی تنقید

datetime 18  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد، جوہانسبرگ، کراچی (این این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، معروف کرکٹ کمنٹیٹر اور پی ایس ایل کمنٹیٹرز میں شامل ڈینی موریسن نے نیوزی لینڈ بورڈ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں واضح کیا کہ میں نہیں جانتا کہ آخر ہو کیا رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیر و تفریح کرنے اور

کرکٹ کھیلنے کا وقت بہت اچھا تھا، میری نیک خواہشات پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا۔دوسری جانب پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچوں میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اور لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویسے بھی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے۔ڈیوڈ ویسے کے نام سے منسوب ایک جعلی اکاؤنٹ نے نیوزی لینڈ کی منسوخ کردہ سیریز کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔بعد ازاں اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ڈیوڈ ویسے نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان میں کرکٹ کو انجوائے کیا ہے اور وہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے مداحوں کو یہ یاد دہانی ضرور کروائی کہ پہلے والی ٹوئٹ ایک جعلی اکاؤنٹ

سے کی گئی ہے تاہم ٹوئٹ میں سو فیصد سچی ہے۔علاوہ ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے پر خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے ہمیں مکمل کہانی نہیں بتائی جا رہی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے پر سوئنگ کے سلطان، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے بیان میں مایوسی کا اظہار کیا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ یہاں ایونٹس کے لیے بہترین سیکیورٹی موجود ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…