جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مصر کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(نیوزڈیسک ) مصر میں فرنیچر بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک جبکہ 22 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نواحی علاقے مدینتہ العبور میں واقع الحلو نامی ایک فرنیچر فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔ حکام نے واقعے میں کم از کم 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ 22 سے زائد مزدوروں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔مصر کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث انتظامیہ نے فیکٹری کو سیفٹی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا تھا۔واضح ر ہے کہ مصر کے اکثر صنعتی یونٹس سیفٹی کے ناکارہ پیمانوں پرقائم ہیں، گزشتہ برس بھی قاہرہ میں ایک ٹیکسٹائل مل کی عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…