جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

ایڈیشنل آئی جی موٹروے پر حملے میں ملوث گینگ کا سراغ مل گیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

(این این آئی)راولپنڈی کے علاقے فتح جنگ میں موٹروے پولیس کے ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر حملہ کرنے والے ملزمان کا کراچی میں گزشتہ سال 26 دسمبر کو وائٹ کرولا ویک اینڈ گینگ کے گرفتار ملزمان سے تعلق ظاہر ہو رہا ہے۔حملہ کیس کی تفتیش کرنے والی ٹیم نے کراچی کی سائوتھ پولیس سے پشاور سے تعلق رکھنے والے اس خطرناک گینگ کی تمام تفصیلات

حاصل کرلی ہیں۔پیشہ ور اور ماہر ملزمان کا یہ گروہ ملک گیر وارداتوں میں ملوث ہے۔ڈی ایس پی درخشاں زاہد حسین کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے وائٹ کرولا گینگ کے 4 ملزمان کو گزشتہ سال 26 دسمبر کو ڈیفنس کراچی سے گرفتار کیا تھا۔زاہد حسین نے بتایا کہ ملزمان کراچی کے 16 بنگلوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے میں ملوث رہے۔ ملزمان ناصر شاہ عرف حاجی، آصف خان، سردار اور راج ولی اسلام آباد میں بھی وارداتیں کرتے رہے۔ڈی ایس پی نے بتایاکہ اس گروہ کا سرغنہ محمد بلال حضرت آباد پشاور کا رہائشی ہے۔ کراچی پولیس اس مرکزی ملزم سمیت دیگر کی تلاش میں سرگرداں ہے کہ اسلام آباد موٹروے پر حملہ آور ملزمان کی گاڑی سے ملنے والے ڈی وی آر سے ان ملزمان کی مبینہ طور پر شناخت سامنے آئی۔پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران چوری کیا گیا ڈی وی آر دیگر مسروقہ سامان حملہ آور ملزمان کی گاڑی سے ملا۔ واردات کا نشانہ بننے والے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان ملزمان کے چہرے واضح نظر آ رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق موٹروے حملہ کیس کی تفتیشی ٹیم نے کراچی کی سائوتھ پولیس سے تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ ان مفرور ملزمان کے خلاف 16مقدمات کی تفتیشی رپورٹ بھی پنجاب پولیس کو دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بہت جلد بریک تھرو سامنے آنے کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…