منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ن لیگ کی زبردست کامیابی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے عوام کے لیے بڑا اعلان کر دیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ملک بھر سے مسلم لیگ (ن)کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز ہے ،خاص طور پر پنجاب سے انتخابی نتائج پارٹی کی پنجاب میں عوامی خدمت کی تائید ہے

،اس کامیابی پر اللہ تعالی کے حضور نوافل ادا کریں، سجدہ شکر بجا لائیں،ان شااللہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے بننے والے مومنیٹم کو نئی قوت سے مہمیز دیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج ثبوت ہیں کہ عوام مسلم لیگ (ن)کو چاہتے ہیں، مسلم لیگ (ن)کا ترقیاتی ایجنڈا اور اس پر عملدرآمد کرنے والی ٹیم اور جذبہ چاہتے ہیں ،عوام نے ووٹ کی طاقت سے نالائقوں کی بدترین کارکردگی کو مسترد کیا ہے ،مہنگائی میں پسے عوام نے تین سال میں بیروزگاری اور معاشی تباہی کے مجرموں کو مسترد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بد ترین سیاسی انتقام کے باوجود عوام کو کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دے سکی ،پنجاب کی عوام نے ووٹ کی طاقت سے ان سے پنجاب کی ترقی چھیننے والوں کو مسترد کیا ہے ،پورے پاکستان بالخصوص پنجاب بھر کے پارٹی قائدین، عہدیداران، کارکنوں اور مسلم لیگ (ن) کی ٹیم کو شاباش، خراج تحسین اور مبارک دیتا ہوں،جس جذبے، محنت اور نظریاتی وابستگی سے پوری پارٹی نے مل کر کام کیا وہ قابل فخر، مثالی اور لائق تحسین ہے ،اس کامیابی کو عوام کی خدمت کی مثال بنائیں گے، عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے، ان شااللہ جہاں ہمیں ذمہ داری ملی ہے وہاں عوامی مسائل کے حل اور ترقی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…