لاہور( این این آئی)سابق وزیرخارجہ خورشیدقصوری نے کہا ہے کہ طالبان حکومت پر کئی ممالک کو اعتراض ہے مگر اس کے باوجود انہیں تھوڑا وقت دینا ہوگا،طالبان کارویہ ماضی کے مقابلے میں بہت مختلف ہے،خطے کے ممالک افغانستان میں امن و استحکام کے خواہشمند ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ اب وقت ہے کہ دنیا کو طالبان کو تھوڑا وقت دیناچاہیے ، چین نے افغانستان کی امداد کی ہے ، دیگرممالک بھی کر رہے ہیں ۔دنیا کو چاہیے کہ طالبان نے جودعوے کئے ہیں انہیںپورا کرنے کیلئے انہیں تھوڑا وقت دیں ،غیر مستحکم افغانستان کسی کے بھی حق میںبہتر نہیں ہے اس لئے دنیا کوانتہائی سوچ بچار اور سمجھداری سے کام لینا ہوگا۔