منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت سندھ نے ایک ہفتہ لاک ڈاؤن کیا تو اللہ کا کرم ہوا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این پی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ پروفاقی حکومت خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ جب سندھ میں لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو تنقید کی گئی آج پنجاب اور وفاقی حکومتوں نے تعلیمی ادارے بند کردیئے، کورونا کی وبا بہت پھیل گئی تھی، حکومت سندھ نے ایک ہفتہ لاک ڈاؤن کیا تو اللہ کا کرم ہوا،لوگوں کے

تعاون اور ایس او پیز پر عمل سے کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی آئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ میں مبینہ خرد برد سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ پروفاقی حکومت خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا سندھ حکومت جب اقدامات کر رہی تھی تو شدید اقدامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان کو ابھی تک برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نہیں نکالا گیا۔۔ ہم پر جن اقدامات کی وجہ سے تنقید کی گئی وہی اقدامات وفاق اور پنجاب میں کیے جارہے ہیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا وائرس کی کم شرح کا دعویٰ بھی کرڈالا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ چھ ستمبر کے حوالے سے ہمیشہ یوم دفاع کی تقریب میں ہوتا ہوں، آج عدالتی سمن پر یہاں کورٹ آیا ہوں۔ریفرنس میں 66والیوم ہیں جس میں سے چار والیوم فراہم ہی نہیں کیے گئے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ این سی او سی کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے فیصلے کرتے اور کوئی بھی بات پوشیدہ نہیں رکھتے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…