ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

بجلی کے بل کے نام پر دے دو بابا،مہنگائی، بے روزگاری بجلی کے بھاری بل نے سفید پوش افراد کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2021 |

بہاولنگر(این این آئی )بجلی کے بل کے نام پر دے دو بابا بجلی کے بل کے نام پر دے دو بابا،مہنگائی بے روزگاری بجلی کے بھاری بل نے سفید پوش افراد کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا

لکڑی کا کام کرتا ہوں لیکن ہڈیاں بوڑھی ہونے پر کوئی کام نہیں دیتا سفید پوش 65 سالہ محمد امین انوکھا فقیر : محمد امین فقیر اللہ کے نام پر نہیں بلکہ واپڈا والوں کے نام پر بھیک مانگ کر سب کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بیوہ بیٹی کے پاس 4 فورڈاوہ میں رہائش پذیر محمد امین جولکڑی کا کام کرتا ہے لیکن بوڑھی ہڈیوں کی وجہ سے کوئی مزدوری نہیں دیتا گھر میں فاقے اور بجلی کا بل پہنچ سے زیادہ آنے پر بھیک مانگنے پر مجبور ہو گیا اس موقع پر محمد امین نے بتایا کہ بجلی کے بل کی خاطر مانگنے پر مجبور ہوا ہوں آج صبح سے اپنے گھر سے نکلا ہوں ابھی بھی 1300 اکھٹے ہوے ہے جبکہ بجلی کا بل 2300 روپے کا ہے جیسے ہی رقم اکھٹی ہوئی گھر چلا جاوں گا ۔65 سالہ بزرگ محمد امین نے کہا کہ اگر بجلی کا بل اگر 800 تک آ جائے تو خود ادا کر سکتا ہوں ، اس نے کہا کہ بھیک مانگنا میرا پیشہ نہیں میں مستری ہو اور چارپاییوں کا کام کرتا ہوں ،کام نہ ہونے کی وجہ سے آج مانگنے پر مجبور ہوا ہوں خدا را حکومت غریب لوگوں کا خیال کرے مہنگائی نے جینا محال کر دیا ہے آج ہم جیسے لوگ خود کشی پر مجبور ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…