اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے علماء و مشائخ سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے مسلسل حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں پر گذشتہ روزحملے قابل مذمت اور قابل افسوس اور ناقابل قبول ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ پاکستان کو ارض
حرمین شریفین مملکت سعودی عرب کی سلامتی و استحکام بہت عزیز ہے انہوں نے کہا کہ ارض حرمین شریفین کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے۔ ہمارے لیے ارض حرمین شریفین خط احمر ہے۔ لہذا اس معاملہ پر عالمی دنیا اسلامی تعاون تنظیم اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور معاملے کے حل کیلئے اور اسے اور اقوام متحدہو فوری اقدامات اٹھانے چاہئے۔