پتوکی (این این آئی ) پتوکی دو کم سن بچوں کے ساتھ 5 کس ملزمان کی بد فعلی جبکہ ایک ملزم کی بچے سے بدفعلی کی کوشش آئی جی پنجاب انعام غنی کا نوٹس پولیس نے چھ ملزمان کو فوری گرفتار کرلیا آئی جی پنجاب نے ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ریجن سے رپورٹ طلب کرلی
ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں آئے روز بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات معمول بن گئے ایسے واقعات میں سرکار مدعی بنے اور ملزمان کو کڑی سزا دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اسی طرح پتوکی کے علاقہ لکھو ڈیر چک نمبر 48کے رہائشی تصور حسین نے تھانہ میں درخواست گزاری کہ ملزمان علی رضا، محمد توقیر، غفور حسین ، محمد نواز میرے بیٹے کو حضرت بابا صدق علی کے دربار پر دعامانگنے کا کہ کر لنگر خانے لے گئے وہاں پر ملزمان نے ریحان تصورکو قابو کرلیا اور ملزمان نے باری باری زبردستی بدفعلی کی دریں اثناء ہنجرائے کلاں کے رہائشی عابد علی نے تھانہ میں درخواست گزاری کہ میرا بھتیجا 8 سالہ توقیر حسین اپنے دادا کے پیچھے کھیتوں میں گیا وہاں پر پہلے سے موجودملزم عاقب بچے کو ورغلا پھسلا کر قریبی فصل میں گیا جہاں پر ملزم نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی بچے کی چیخ، پکار پر اوباش ملزم بچے کو خون میں لت پت چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا دریں اثناء پڈھانہ چک نمبر 45 کے رہائشی عبد اللہ نے تھانہ میں درخواست گزاری کہ میرا چار سالہ بیٹا عبد المستقیم گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اوباش ملزم عدیل بچے کو چیز کا جھانسہ دیکر ظہور دین والے خالی مکان پر لے گیا جہاں پر ملزم بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے لگا تو بچے نے چیخ،پکار شروع کردی اور ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھانہ سرائے مغل پولیس نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ نے نوید بھٹی این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدفعلی کے تمام ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے مزید تحقیقات جاری ہے سوشل میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی آئی جی پنجاب انعام غنی نے پتوکی کے علاقہ میں بچوں کے ساتھ بد فعلی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ریجن سے رپورٹ طلب کرلی ۔