اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

سعد رفیق اپنی دولت کا دس فیصد حصہ عوام میں تقسیم کردیں میں ساری دولت عوام میں تقسیم کردوں گا، اعجاز چوہدری کا چیلنج

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے سینیٹ میںپارلیمانی لیڈر وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، ماضی کی حکومتوں کی توجہ صرف لوٹ مار پر رہی،

زرداری اور شریف خاندانوں نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، کینٹ کی عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، چوروں اور لٹیروں کو کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عبرتناک شکست ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری شاہد اقبال کی انتخابی مہم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آزاد امیدواران رانا جاوید شاہین اور رانا فہیم عرف بلانے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اور چوہدری شاہداقبال کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ہمایوں اخترخان، رانا محمد تنویر، رانا اقبال، رانا عابد، رانا امان اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔اعجازچوہدری نے کہا کہ پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کوخوش آمدید کہتا ہوں، پی ٹی آئی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، کینٹ کی باشعور عوام 12 ستمبر کو تبدیلی کے لئے گھروں سے باہر نکلیں اور (ن) لیگ کے بہروپی ٹولے کو شکست فاش دیں، میں نے خواجہ سعد رفیق کوچیلنج کیا تھاکہ اپنی دولت کا دس فیصد حصہ عوام میں تقسیم کردیں تو میں اپنی ساری دولت عوام میں تقسیم کردوں گا ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…