پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے سینکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے سیکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بحال ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کے حکم نامے سے 441 ملازمین متاثر ہوں گے۔چیف فنانشل آفیسر سے برطرف ملازمین کو ادا کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔حکم نامے کا اطلاق برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت بحال ملازمین پر ہوگا۔حکم نامے کے مطابق متعلقہ زونل مینجرز گریڈ 13 تک جبکہ گریڈ 14 یا اس سے اوپر برطرف ملازمین کے خلاف ہیڈ آفس کی سطح پر کارروائی ہوگی۔حکم نامے میں کہا گیا کہ بحالی کے وقت حاصل کیے گئے مالیاتی فوائد ملازمین سے ریکور کیے جائیں گے تاہم بحالی کے بعد تنخواہوں اور الاؤنسز کے تحت حاصل کی گئی رقم واپس نہیں لی جائے گی۔حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت بحال ملازمین سے متعلق 17 اگست کو فیصلہ جاری کیا تھا جس پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…