ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے کہا کہ رواں برس اگست میں ملک میں ڈیڑھ لاکھ لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہاراشٹرا کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان اعلیٰ مہیش تپاسے نے نریندر مودی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ڈیڑھ
لاکھ افراد کے نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے کا ذمہ دار کون ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی لوگوں کو روز گار دینے کی نہیں بلکہ انکا روز گار چھیننے کی ہے۔خبر رساں ادارے سائوتھ ایشین وائر کی ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں بھارت کی بے روزگاری کی شرح جاری کی گئی ہے جس میں تقریبا 8.5فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔