ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کے معروف عالمِ دین عظمتِ صحابہؓ بیان کرتے ہوئے اللہ کو پیارے ہوگئے، ویڈیو سامنے آگئی

datetime 2  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اہل حدیث عالم دین مولانا قاری عبدالمتین اصغر فضائل صحابہ کانفرنس بیگم کوٹ میں تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے،تفصیلات کے مطابق لاہور

کے معروف عالم دین مولانا قاری عبدالمتین اصغر بیگم کوٹ چوک میں 41ویں سالانہ فضائل صحابہ کانفرنس میں عظمت صحابہ بیان کر رہے تھے کہ دوران تقریر انہیں دل کا دورہ پڑا ،سٹیج پر موجود علما فوری طور پر انہیں گاڑی میں لیکر ہسپتال جا رہے تھے کہ راستے میں ہی وہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مولانا قاری عبدالمتین اصغر کے انتقال پر علما نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ،سینیٹر پروفیسر ساجد میر،سینیٹر حافظ عبدالکریم ،علامہ حافظ ابتسام الہی ظہیر نے مولانا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاری عبدالمتین اصغر صحابہ کی عظمت بیان کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے،انہیں سعادت کی موت نصیب ہوئی،اللہ تعالی انہیں اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے۔مولانا قاری عبدالمتین اصغر کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ ان کی عمر 57سال تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…