ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے ، خواجہ آصف

datetime 1  ستمبر‬‮  2021 |

سیالکوٹ(این این آئی) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی راہنما و ممبر قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے بدلنے والے ہیں ،بہت جلدنواز شریف پاکستان آجائیں گے ، عوام سے رابطہ مہم کا آ غا ز کریں گے، میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے ، جنہوں نے مسلم لیگ (ن )کیلئے گڑھے کھودے وہ اب خود ان گڑھوں میں گرنے والے ہیں

،موجودہ حکومت کا اصل مقصد انتقام اور مافیا کو پالنا ہے اور ہمارا ماضی بھی بے داغ تھا حال بھی بے داغ ہے اور مستقبل بھی بے داغ رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جتنی کرپشن موجود حکومت میں ہو رہی ہے اس کی ماضی میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر قوم رتی بھر اعتماد نہیں کرتی کیونکہ عوام کو بخوبی پتہ چل گیا ہے کہ ان کا وزیر اعظم یو ٹرن لینے کا بادشاہ ہے بلکہ عوام تو دن رات مو جودہ حکومت سے جان چھڑانے کے لئے دعائیں کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں اور نہ کوئی گروہ بندی بلکہ سب ایک ہیں اور ایک ایجنڈے اور پلیٹ فارم پر کام کر رہے ہیں اور جو لوگ اختلاف اور گروہ بندی کی باتیں کر رہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرے خلاف نیب میں جو انکوائریاں چل رہی ہیں ان انکوائریوں میں سرخرو ہوں گا۔انھوں نے کہا کہ میں حکمرانوں کو واضح کر نا چاہتا ہوں کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائیں اور مسلم لیگ ن کے خلاف جھوٹے ریفرنس دائر کرنے اور جھوٹی انکوائریاں و جھوٹے مقدمات دائر کرنے سے پرہیز کریں ورنہ آ نے والے کل کو حساب دینا پڑے گا اور اس حساب میں کوئی رعایت نہ برتی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 38 کے ضمنی اور آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں کھلم کھلا دھاندلی کر کے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شکست دلوائی اور اب حکومت 12 ستمبر کو کنٹونمنٹ بورڈ کے ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا پلان بنا چکی ہے اگر ایسا ہوا مسلم لیگ ن اپنا رد عمل کر ے گی۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اب حکومت کا خاتمہ کر کے دم لے جبکہ پیپلزپارٹی نا قابل اعتبار ہے اور اس نے ہمیشہ دھوکہ دیا لیکن مسلم لیگ ن موجودہ حکومت کے خلاف اپنا مشن جاری رکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…