منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈیری فارمرزنے دودھ کی قیمت150روپے کرنے کا اعلان کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈی سی ایف اے پاکستان کے آفس میں ڈیری فارمرز کا اجلاس کیٹل کالونی سرکل کے صدر گل حسن سیٹھار کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں دودھ کی بڑھتی ہوئی کاسٹ آف پروڈکشن جس میں اجناس کی قیمتیں جانوروں کی نسل کشی کے باعث ان کی بڑھنے والی قیمت اور دیگر اخراجات کے بڑھنے کے باوجود کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن نہ کئے جانے

پر ایک مرتبہ پھر ڈیری فارمرز کی متفقہ رائے کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا فیصلہ ہوا۔ترجمان ڈی سی ایف اے پاکستان کے مطابق صدر کیٹل کالونی سرکل گل حسن سیٹھار نے اس مسئلے پرڈیری فارمرز کی ایکشن کمیٹی تشکیل دی جس میں صدرگل حسن سیٹھار ،عرفان قریشی ،ملک سلیم، ذوالفقار بھٹو ،ساجد بیگ، عمران قریشی،عبدالحمید گجر شامل ہیں۔ کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے گی اور سب کی رائے کے بعد مورخہ 5 ستمبر کو دودھ کی قیمتوں کا 20 روپیہ فی لیٹر کے اضافے کا اعلان کیا جائے گااوردودھ کی قیمت150روپے فی لیٹر کردی جائے گی۔دوسری جانب صارفین کی تنظیم صارف حقوق بچائو کے رہنماء مرزا ناصر بیگ نے کہا ہے کہ ڈیری فارمرزحکومت کو چیلنج کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں من مانااضافہ کردیتے ہیں جبکہ شہری اورصوبائی انتظامیہ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے درخواست کی کہ مہنگائی کے اس بھیانک دور میں ڈیری فارمرز کی جانب سے صارف کو مشکلات سے دوچار کرنے کا نوٹس لیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…