ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

عدالت نے18 سال سے کم عمر ڈرائیور کی گاڑی ضبط کرنے کا حکم کر دیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے 18 سال سے کم عمر ڈرائیور کی گاڑی ضبط کرنے اور والدین والدین کو بھی زمہ دار قرار دینے کا حکم دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں 18 سال سے کم عمر ڈرائیور کے حوالیسے کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر جسٹس آفتاب گورڑ نے

ریمارکس میں کہا کے 18سال سے کم عمر کے ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ انکے والدین کو بھی زمہ دار قرار دیا جائے۔ کم عمر ڈرائیورز شہر میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ بن کر سامنے آئے ہیں کم عمر نوجوانوں کی موٹر سائیکل کے حادثات میں میں ہلاکتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر پر معاشرے میں تشویش پائی جاتی ہے یہ حالات حکومتی اداروں کی مداخلت کے متقاضی ہیں خاص کر جہاں بیس برس سے کم عمر کے نوجوانوں کی بڑی تعداد حادثات کا حصہ ہو متعدد حادثات میں اتنے کم عمر ڈرائیورز ملوث تھے جو اپنی اور گاڑی کی حفاظت بھی نہیں کرسکتے تھے عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کے پہلے مرحلے پر مہم چلائی جائے اور والدین کو بھی زمہ دار قرار دیا جائے کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی بھی ضبط کرلی جائے عدالت نے ریمارکس میں کہا کے توقع یے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں والدین کم عمر نوجوانوں کو گاڑیاں سڑک پر لانے سے روکیں گے عدالت نے آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ کو ہدایت دیں کے کم عمر نوجوانوں میں میں موٹر سائیکل ریس جیسے مشاغل کو روکنے کے لیے ضروری اور موثر اقدامات کریں عدالت نے یہ ہدایات دو کم عمر ڈرائیورز کی درخواست ضمانت کے فیصلے پر جاری کیں عدالت نے موٹر سائیکل سوار کی ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے میں مزید تحقیقات کی ہدایت کردی شاہراہ فیصل پر موٹر سائیکل ریس کے دوران مبینہ طور پر دوسری موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے کی وجہ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…