پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

فیصل آباد،پی ایچ اے نے شہر بھر میں ایڈورٹائزمنٹ فیس وصولی کا ٹھیکہ پی ٹی آئی قیا دت کو دیدیا ،اپوزیشن کے پینا فلیکسز پر ٹیکس عائد

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)پی ایچ اے نے شہر بھر میںایڈورٹائزمنٹ فیس وصولی کا ٹھیکہ تحر یک انصا ف کے مقا می قیا دت کو دیدیا ، پی ایچ اے کے ایڈورٹائزمنٹ فیس وصولی کے ٹھیکیدار کا انوکھا طریقہ واردات ،ٹھیکیدار نے صرف اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں کی طرف سے لگائے جانے والے پینا فلیکسز پر ٹیکس عائدکردیا،جبکہ

حکو متی جما عت کو فلیکس لگا نے کی کھلی چھٹی ،قو می خزا نے کو کڑوروں کا نقصا ن ، مسلم لیگ ن کے مقا می رہنما کو نواز شریف کی تصو یر فلیکس پرلگا نا مہنگی پر گئی،پا رکس اینڈ ہا رٹیکلچراتھارٹی نے عید الا ضحی پر مبا رک با د کے فلیکس لگا نے پر مسلم لیگ ن کے مقامی لیڈر اشرف گجر کو 49500روپے کا نو ٹس جا ری کر دیا،نو ٹس میں کہا گیا ہے کہ رقم سات دن کے اندر جمع نہ کر وانے پر چھ ما ہ قید اور پا نچ لا کھ روپے جر ما نہ یا دونوں سزائے بھی دی جا سکتی ہے، آن لائن کے مطابق شہر بھر میں بجلی کے پول، درختوں پر اور سرکاری عمارتوں پر ہزاروں کی تعداد میں ممبران قومی صوبائی اسمبلی کے فلنکس آویزاں کررکھے ہیں جس کی مد اربوں جمع ہوسکتے مگر افسوس کہ حکومتی ممبران کو ایسا آج تک کوئی نوٹس جاری نہیں کیا جاسکا بلکہ سرکاری اہلکار انکے فلیکس خود آویزاں کرتے ہیں. اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے مقا می رہنما اشرف گجر نے کہا کہ مجھے صرف میا ں نواز شریف کی

تصویر لگا نے پر نوٹس جا ری کیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں عید پر لا کھو ں کی تعدا د میں فلیکس بورڈ لگا ئے گئے تھے آج بھی شہر کے مختلف مقا ما ت پر فلیکس بورڈ لگے ہو ئے ہیں مگر ان کو تو نو ٹس جا ری نہیں کئے گئے جس طرح مجھے نو ٹس جا ری کیا گیا ہے اگر پی ایچ اے کا ادارہ اسی طرح تما م فلیکس بو رڈ لگا نے والوں کو نوٹس جا ری کر ے تو مجھے یقین ہے کہ فیصل آبا د سے اربو ں روپے جمع کئے جا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…