مکوآنہ (این این آئی )پنجاب حکومت نے کم آمدن والے افراد کے گھروں کی تعمیر کے لیے ری والونگ فنڈ میں تین ارب روپے کے اضافے کی منظوری دے دی ،تعمیراتی میٹریل مہہنگا ہونے پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت تین مرلے کے سستے گھر بھی مہنگے کردئیے گئے۔
کے مطابق لاہورمیں ابتدائی طور پر رائے ونڈ کے مقام پر 245 یونٹ کی تعمیر کی تیاریاں شروع کردیں گئیں ہیں،فیصل آباد سمیت دیگر دو اضلاع میں بننے والے تین مرلے کے گھر کی قیمت جو پہلے 14 لاکھ 30 ہزار کی مقرر کی گئی تھی اب اس کی قیمت میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔دستاویزات کے مطابق اب تین مرلے کے سستے گھر کی قیمت 17 لاکھ 80 ہزار روپے ہو گی،پنجاب حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت سستے گھر کم آمدن والے افراد کو دینے جارہی ہے،پنجاب کابیںہ نے محکمہ ہاؤسنگ کی تعمیراتی میٹریل میں مہنگائی کے تناسب سے کنسٹرکشن اور ری والوینگ فنڈ پر سفارشات پر منظوری دی ۔ذرائع کا کہنا ییکہ کنسٹرکشن کمپنیوں کے سروے میں تین مرلے کے گھر کی قیمت میں اضافے کی تجاویز دیں تھیں کیونکہ تعمیراتی لاگت میں اضافہ ہونے سے تین مرلے کے گھر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔