ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

وہاڑی ‘ غربت کی وجہ سے گھریلوناچاقی پرباپ نے 3 معصوم بچوں سمیت بیوی کوقتل کردیا‘ملزم گرفتار

datetime 1  ستمبر‬‮  2021 |

وہاڑی(این این آئی)تھانہ صدرکی حدودمیں اندوہناک سانحہ غربت کی وجہ سے گھریلوناچاقی پرباپ نے تین معصوم بچوں سمیت بیوی کوقتل کردیاملزم گرفتارمقتولین کی نعشوں کے پوسٹمارٹم کے بعدورثاکے حوالے کردیے گئیں۔واقعات کے مطابق تھانہ صدرکے

علاقہ نواحی گاؤں 30ڈبلیو بی گھبیسرانوالا کی اضافی بستی ٹاوریاں والی میں ظلم کی انتہادل دہلااورآسمان ہلادینے والاانتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیامبینہ طورپرعمرزمان ولدمحمدرمضان ٹاوری نامی ظالم درندے نے کلہاڑیوں کے وارکرکے اپنی بیوی اوراپنے تین معصوم بچوں کوقتل کردیاملزم اکثربیروزگاررہتاتھاجس کی وجہ سے خاوندبیوی کے درمیان اکثرجھگڑے ہوتے رہتے تھے بدھ کو بھی علی الصبح دونوں کے درمیان جھگڑاہوگیااورشدت اختیارکرگیااورملزم نے طیش میں آکرگھرمیں پڑی کلہاڑی سے اپنی پیتیس سالہ بیوی شہنازکوقتل کرنے کے بعدچھ سالہ بیٹی سمیرا،چارسالہ بیٹے زین اوردوسالہ بیٹی شانزہ کوبھی قتل کردیاجبکہ اس بڑی آٹھ سالہ بیٹی نے بھاگ کراپنی جان بچائی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی امیرعبداللہ خان نیازی ایلیٹ فورس اورپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئے اورملزم کوموقع پرگرفتارکرلیاجبکہ مقتولین کی نعشیں ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردی گئی پولیس تھان صدرنے تفتیش کاآغاز کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…