جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان اورجرمنی کے درمیان تجارت کے حجم میں جولائی کے دوران اضافہ

datetime 1  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جولائی میں جرمنی کوپاکستانی برآمدات میں 12.02 فیصد جبکہ جرمنی سے

درآمدات میں 21.47 فیصد کی نموہوئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو129.04 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.02 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں جرمنی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 115.190 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں جرمنی کوپاکستانی برآمدات میں 12.63 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،جون 2021 میں جرمنی کوپاکستانی برآمدات کاحجم145.34 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مالی سال 2021 میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو1.511 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں جرمنی سے درآمدات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 21.47 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، جولائی 2021 میں جرمنی سے 96.32 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی،گزشتہ سال جولائی میں جرمنی سے درآمدات پر79.29 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، گزشتہ مالی سال کے دوران جرمنی سے مجموعی درآمدات کاحجم 1.148 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…