بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ کا افغان ایئر فیلڈ پر مکمل کنٹرول ہے ،انخلا کے عمل کو روکنے کیلئے کوئی بہانہ نہیں چلے گا، ذبیح اللہ مجاہد

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آن لائن) طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان صرف افغانیوں کا ہے اور افغانی کسی کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔ غیر ملکی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اپنا مقصد پورا ہونے کے بعد ہی ہمارا منظر عام پر آنے کا ارادہ تھا

اور امریکہ کی نااہلی اس بات سے ثابت ہے کہ اس سے ایک ائرپورٹ نہیں سنبھالا جا رہا تو وہ پورے افغانستان کو کیسے سنبھال سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کا افغان ایئر فیلڈ پر مکمل کنٹرول ہے تاہم انخلا کے عمل کو روکنے کے لیے کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اتحادیوں کے مقابلے میں امریکہ نے افغانستان میں زیادہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی سے سکیورٹی صورتحال سنبھالی نہیں گئی اور وہ کابل چھوڑ گئے۔ طالبان اشرف غنی سے مذاکرات کرنا چاہتے تھے تاکہ اس مسئلے کا حل نکل سکے۔طالبان ترجمان نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور ہمیں بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طالبان کو بتایا گیا ہے ان کو افغانستان سے کارروائیوں کی اجازت نہیں اور اس حوالے سے ایک میکنزم بھی بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ طالبان کے علاوہ کسی اور کو حکومت میں شامل کرنا زیر بحث نہیں ہے اور حکومت بنانے کی مشاورت آخری مراحل میں ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…