سرگودھا(این این آئی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آئندہ ماہ دورہ سرگودھا پر متعدد منصوبوں کا افتتاح اور پیکج کا اعلان کریں گے جن میں خواتین یونیورسٹی، اور تمام تحصیل میں گرلز اور بوائز ڈگری کالجز اور ڈی ایچ کیو میں کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کے لئے
منصوبوں کا اعلان متوقع ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھامیں خواتین یونیور سٹی کے علاؤہ تحصیلو ں میں گرلز اور بوائز ڈگری کالجز اور ہر یونین کونسل میں ہائی سکولز کے قیام کی تجویز پر غور کرتے ہوئے فنڈز حصول پر کام جاری ہے جن کی منظوری پر وزیراعلی ان منصوبوں کا اعلان آئندہ ماہ دورہ سرگودھا پر کریں گے جبکہ اس موقع پر 12ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما نے بتایا کہ سرگودھا میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کے لئے ارکان اسمبلی کوشاں رہے جس کے ثمرات کی نوید ملنا باقی ہے اور انشائ اللہ اسکا سنگ بنیاد جلد ہی رکھ دیا جائیگا جبکہ ضلع کی تمام تحصیلوں سرگودھا‘ شاہپور‘ بھیرہ‘ کوٹمومن‘ ساہیوال‘ سلانوالی اور بھلوال میں گرلز اور بوائزڈگری کالجز اور ہر یونین کونسلز میں ہائی سکولز کا قیام وقت کی ضرورت ہے جسے تحریک انصاف کی حکومت پورا کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت یکساں نظام تعلیم نافذ کرکے امیراور غریب کا فرق ختم کرنے کے پر عزم ہے۔