اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)الیکشن کمیشن کا حکومت کی تیارکردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ۔ لیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومتی تیار کردہ ای وی ایم معیار پر پورا نہیں اتری۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام بھی الیکشن کمیشن کو مطمئن نہ کرسکے، جس پر الیکشن کمیشن نے کئی سوالات کے جوابات طلب کرلئے ہیں۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین سود مند ثابت ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن ضرور اس کا استعمال کرے گا ، کمیٹی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر آن بورڈ ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کا عدم اعتماد حقائق پر مبنی نہیں، ٹیکنیکل ایوالیویشن کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے،کمیٹی وزارت سائنس کیساتھ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مشاورت کر رہی ہے، باہمی اتفاق رائے سے اگر حل نکل آتا ہے تو الیکشن کمیشن ووٹنگ مشین کے استعمال کے حق میں ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے 17 اگست کو مشینوں پر ڈیمو دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کا حکومت کی تیارکردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر عدم اطمینان کا اظہار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکول مزید 4 دن بندحکومت کا ایک اور اہم فیصلہ سامنے آ گیا
-
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری
-
خوشخبری ،نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے اہم اعلان
-
عرب ممالک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
-
750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لکھ پتی بن گئے
-
این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ، شدید سردی اور برفباری کی لہر کا امکان
-
محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کس کے کہنے پر بنایا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عمرہ پر جانے والوں کیلئے خوشخبری
-
رمضان المبارک سے قبل ، عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
چار ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر
-
ڈالر کے 250 روپے سے نیچے آنے کے قوی امکانات ہیں، ملک بوستان کا دعویٰ
-
موسمِ سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع ہو گی یا نہیں؟ وزیر تعلیم پنجاب نے بتا دیا















































