ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

افغانستان میں متفقہ حکومت بنالیں تو بھی امریکا اور اتحادی قبول نہیں کریں گے،گلبدین حکمت یار

datetime 29  اگست‬‮  2021 |

کابل(این این آئی) افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے کہاہے کہ اگر ہم مل کر حکومت بنائیں تو بھی امریکا اور اس کے اتحادی افغان حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔ہم چاہتے ہیں کہ طالبان کی حکومت چلے، ہمارا مشورہ ہے کہ افغان عوام مل کر نئی حکومت کے لیے اتفاق قائم کریں۔کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی ایسے ملک کو دی جائے جو ہمارے ملک کے بارے میں غلط عزائم نہ رکھتا ہو،

افغان میں امن بھارت سمیت سب کے فائدے میں ہے، بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو یقین دلائے کہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔پنجشیر میں برناڈ نامی فرانسیسی یہودی آیا ہے، یہ ماضی میں بھی احمد شاہ مسعود کے ساتھ رہا ہے، اس شخص کے ساتھ 600 افراد کی انٹیلی جنس ٹیم بھی ہے۔ خواتین کے لیے شرعی لباس جائز ہے، طالبان خواتین کو شرعی لباس میں دفاتر میں کام کرنے کی اجازت دیں۔ چین افغانستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا تھا لیکن امریکا نے اسے ایسا نہیں کرنے دیا۔ داعش ایک مسئلہ ہے مگر اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، داعش کسی مسئلے کی بنیاد بھی ہو سکتا ہے، افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہو گیا تو داعش کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابل میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ 31 اگست کے بعد حکومت کے قیام کے لیے مشاورت ہو گی، ایک کونسل بنائی گئی ہے جو طالبان سے نئی حکومت کے قیام پر بات کرے گی، کونسل نے طالبان کو ایک عبوری حکومت کے قیام کا مشورہ دیا تھا، اسی مشورے کے تحت اب اداروں کے عبوری سربراہ بنائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ طالبان کی حکومت چلے، ہمارا مشورہ ہے کہ افغان عوام مل کر نئی حکومت کے لیے اتفاق قائم کریں۔کابل ائیر پورٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے

سابق وزیراعظم افغانستان کا کہنا تھاکہ ائیرپورٹ کی سکیورٹی ایسے ملک کو دی جائے جو ہمارے ملک کے بارے میں غلط عزائم نہ رکھتا ہو۔بھارت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک سابق بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ بھارت احمد شاہ مسعود کو پیسے

دے اور سپورٹ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان میں امن بھارت سمیت سب کے فائدے میں ہے، بھارت پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی طرح ماضی کی غلطیاں مانے اور عدم مداخلت کا اعلان کرے، بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو یقین دلائے کہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔گلبدین حکمت یار کا کہنا

تھا کہ پنجشیر میں برناڈ نامی فرانسیسی یہودی آیا ہے، یہ ماضی میں بھی احمد شاہ مسعود کے ساتھ رہا ہے، اس شخص کے ساتھ 600 افراد کی انٹیلی جنس ٹیم بھی ہے۔طالبان کی حکومت میں خواتین کے حقوق سے متعلق پوچھے گئے سوال پر افغانستان کے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے شرعی لباس جائز ہے، طالبان

خواتین کو شرعی لباس میں دفاتر میں کام کرنے کی اجازت دیں۔ان کا کہنا تھاکہ مغرب کو ہمارے ملک میں خواتین کے لباس پر ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔سابق وزیراعظم افغانستان کا کہنا تھا ہمارا یقین ہے کہ اگر ہم مل کر حکومت بنائیں تو بھی امریکا اور اس کے اتحادی افغان حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چین

افغانستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا تھا لیکن امریکا نے اسے ایسا نہیں کرنے دیا۔بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ داعش ایک مسئلہ ہے مگر اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، داعش کسی مسئلے کی بنیاد بھی ہو سکتا ہے، افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہو گیا تو داعش کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…