منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

لیگی رہنما کا ساتھیوں کے ہمراہ گھر پر دھاوا،خاتون پر تشدد،نیم برہنہ ویڈیو بنائی، متاثرہ خاتون کی وزیراعظم سے دُہائی

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(آن لائن)تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ گلی زرگراں میں مسلم لیگ(ن)کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے اپنے 30کے قریب ساتھیوں کے ہمراہ خاتون عالیہ جیلانی کے گھر دھاوا بول دیا خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کرنے کے علاوہ

گھر سے 10لاکھ روپے نقدی،لاکھوں روپے مالیت کے 40تولے طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔خاتون نے وزیراعظم سے تحفظ کی اپیل کی ہے،ایف آئی آر کے مطابق خاتون عالیہ جیلانی نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ عرصہ 23 سال سے برطانیہ میں مقیم ہے اور گذشتہ 10ماہ سے شیخوپورہ میں اپنی پراپرٹی کے سلسلہ میں مقیم ہوں گذشتہ رات ملزم میاں منوراقبال اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کی کزن جنت شفیق کے گھر داخل ہو کر اسے اپنے ڈیرہ پر لا کر تشدد کانشانہ بنانے کے علاوہ اس کی ویڈیو بناتے رہے بعدازاں اس کے گھر داخل ہو کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ نیم برہنہ ہوگئی اس دوران ملزمان اس کے گھر سے 10لاکھ روپے نقدی،40تولے طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے خاتون کو ہسپتال داخل کروا دیا ہے اس واقعہ پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…