جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

روس کا اپنی بحری قوت کو بڑھانے کا اعلان

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کے قریب نیٹو کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے جواب میں قطب شمالی اور بحر اوقیانوس میں اپنی بحری قوت میں توسیع لائے گا۔ روس کے نائب وزیرِاعظم دیمیتری روگوزن کا کہنا ہے کہ قطب شمالی خطہ روس کو بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل تک لامحدود رسائی فراہم کرتا ہے اس لئے روسی بحریہ کو برف والے پانیوں میں چلنے والے بحری جہازوں کا نیا بیڑا دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قطب شمالی معدنیات سے بھی مالا مال ہے۔ روس کے نائب وزیرِاعظم روگوزن کا اس موقعے پر مزید کہنا تھا کہ ان کا ملک بحیرہ روم میں میں بھی بحری اڈے بنائے گا اور سواستوپول سمیت خطے کی معشیت میں بھی سرمایہ کاری کریگا ۔واضح رہے کہ 1998ء میں سویت یونین کے ٹوٹنے کے باوجود روس نے سواستوپول میں واقع بڑے بحری اڈے کا کنٹرول اپنے پاس رکھا تھا۔ روس کے نئے بحری نظریے کے حوالے سے منعقد ایک تقریب جس میں صدر پوٹن بھی موجود تھے ملک کے نائب وزیرِاعظم روگوزن کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ دو سمتوں قطب شمالی اور بحر اوقیانوس کی طرف مرکوز ہے۔ ہماری اس توجہ کی وجہ حالیہ عرصے میں نیٹو کی اس خطے میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ہیں جن کا جواب روس تقینی طور پر دے گا۔ اس تقریب کا انعقاد نیٹو کے دو ممبران ممالک پولینڈ اور لتھوانیا کے درمیان واقع روسی علاقے کالننگراڈ میں کے ایک روسی بحری اڈے پر ہوا۔ –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…