جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

دبئی میں بلی کی جان بچانے پر ایک پاکستانی سمیت 4افرادکیلئے 90لاکھ انعام

datetime 28  اگست‬‮  2021 |

دبئی(این این آئی)دبئی کے حکمران اور اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بلی کی جان بچانے والے چارنوجوانوں پر درہم کی برسات کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے حکمران

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بلی کی جان بچانے والے چارافراد کے لیے دو لاکھ درہم (90لاکھ پاکستانی روپے) انعام کا اعلان کیا ۔واضح رہے کہ دو روز قبل شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں چار افراد نے عمارت سے لٹکی ہوئی بلی کو چادر کی مدد سے زمین پر گرنے سے بچایا تھا، یہ بلی حاملہ تھی،شیخ محمد بن راشد المکتوم نے چاروں افراد کی تعریف کرتے ہوئے صارفین سے بلی کی مدد کرنے والے افراد کی شناخت کرنے کی اپیل کی تھی۔خلیجی اخبارکے مطابق چاروں افراد کی شناخت ہوگئی ہے جس میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے، یہ تمام افراد دبئی میں مختلف نوکریاں کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران کے نمائندے نے چاروں افراد سے ملاقات کی اور انہیں فی بندہ 50 ہزار درہم (22لاکھ روپے سے زائد)کا لفافہ انعام کے طور پر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…