انوپم کھیر نے شہزاد رائے کے سامنے اپنی غلطی مان لی

28  اگست‬‮  2021

لاہور( این این آئی)بالی ووڈ کے مشہور اداکار انوپم کھیر نے پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی گھر کے ساز و سامان کو موسیقی کے آلات بناکر میوزک بینڈ بنانے والے پاکستانی بچوں کی ویڈیو کو بھارتی قرار دینے والے بھارتی فنکار انوپم کھیر نے گلوکار شہزاد رائے کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

چند روز قبل معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر نے بھی ٹوئٹر پر یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ویڈیو بھارت کے ایک گائوں کی ہے۔ بعدازاں دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو بھارت میں وائرل ہوگئی۔بعدازاں پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی درستگی کرتے ہوئے ٹوئٹر پر انہیں ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے سر انوپم کھیر یہ ویڈیو شیئر کرنے کے لیے شکریہ میں نے یہ ویڈیو کچھ دن پہلے شیئر کی تھی۔ آپ کا کہنا ہے کہ یہ باصلا حیت بچے بھارت کے ہیں لیکن میں آپ کی اصلاح کرنا چاہتا ہوں کہ ان بچوں کا تعلق درحقیقت ہنزہ پاکستان سے ہے۔ میں ان بچوں کے ساتھ رابطے میں ہوں اور انہیں وہ تمام آلات موسیقی بھیجے ہیں جن کی انہیں ضرورت ہے۔بعدازاں انوپم کھیر نے شہزاد رائے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں غلط تھا، آپ ٹھیک تھے، میری تصحیح ہوئی۔بھارتی اداکار نے کہا کہ مجھے اس ویڈیو نے بہت متاثر کیا، ان بچوں کے شوق کو پروان چڑھانے میں مدد کرکے آپ بہت زبردست کام کررہے ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو 16 مئی 2014 کی ہے جسے ہنزہ کے ایک فیس بک صارف نے شیئر کی تھی جس میں بچے آئو بچو سر کرائیں تم کو پاکستان کی دھن بجا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…