اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

زیادہ پانی پینے کی عادت سے دل کی حفاظت بھی ہوتی ہے، عالمی ماہرین کی تحقیق میں اہم انکشاف

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)امریکا میں کئی سال تک جاری رہنے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جن لوگوں کو زیادہ پانی پینے کی عادت ہوتی ان کا دل بھی زیادہ محفوظ اور صحت مند رہتا ہے۔یہ تحقیق نیشنل انٹسی ٹیوٹ آف ہیلتھ، امریکا کے ماہرین نے کی ہے جس کے نتائج یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی حالیہ کانگریس میں پیش کیے گئے ہیں۔اس تحقیق

کی نگراں، ڈاکٹر نتالیا دمیتریوا نے بتایاکہ خواتین کو 1.6 سے 3.1 لیٹر جبکہ مردوں کو 2 سے 3 لیٹر پانی پینا روزانہ پینا چاہیے لیکن بین الاقوامی اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ دنیا میں بیشتر لوگ اس سے بہت کم مقدار میں روزانہ پانی پیتے ہیں۔ہماری تحقیق سے ظاہر ہے کہ روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینے کی عادت سے اگر دل کو مکمل تحفظ حاصل نہیں بھی ہوتا، تب بھی دل میں ایسی تبدیلیوں کی رفتار بہت سست پڑجاتی ہے جو بعد ازاں امراضِ قلب اور دوسری متعلقہ خرابیوں کی بنیاد بن سکتی ہیں۔ ڈاکٹر نتالیا نے بتایاکہ بتاتے چلیں کہ جسم میں طویل مدتی پیمانے پر جسم میں پانی کی کمی بیشی کا پتا چلانے کیلیے خون میں نمک کی مقدار معلوم کی جاتی ہے جسے سائنسی زبان میں سیرم سوڈیم بھی کہا جاتا ہے۔جسم میں سیرم سوڈیم کا زیادہ ارتکاز، کم پانی پینے کی عادت کو ظاہر کرتا ہے جبکہ یہ ارتکاز کم ہو تو اسے زیادہ پانی پینے کی عادت کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے۔خون میں سیرم سوڈیم کی پیمائش ملی مول فی لیٹر (mmol/l)

کے پیمانے سے کی جاتی ہے جبکہ 135 سے 145 ملی مول فی لیٹر کا ارتکاز نارمل ہوتا ہے۔ البتہ یہ ارتکاز ان حدود سے کم یا زیادہ ہوجائے تو اسے تشویشناک سمجھا جاتا ہے۔1990 کے عشرے میں شروع ہونے والی یہ تحقیق 15,792 امریکیوں پر کی گئی اور پچیس سال سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رہی۔مطالعے کے آغاز پر شرکا کی عمر 44 سے

66 سال کے درمیان تھی جبکہ اس پورے عرصے میں پانچ بار ان کا سیرم سوڈیم ٹیسٹ کرنے کے علاوہ ان میں دل کی صحت کا جائزہ بھی لیا جاتا رہا۔تجزیئے سے معلوم ہوا کہ جن افراد میں سیرم سوڈیم کا ارتکاز زیادہ رہا، پچیس سال بعد ان میں دل کی دھڑکنیں متاثر تھیں جبکہ دل کی صحت بھی زیادہ خراب دیکھی گئی۔محتاط حساب لگانے کے بعد انہیں معلوم ہوا

کہ سیرم سوڈیم کی مقدار میں صرف ایک ملی مول فی لیٹر کے اضافے سے بھی دل کی دھڑکنیں اچانک بند ہونے کا خطرہ تقریبا 11 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ادھیڑ عمری میں سیرم سوڈیم کا ارتکاز 142 ملی مول فی لیٹر یا اس سے زیادہ ہوجائے تو یہ دل کیلیے خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں۔یورپین کارڈیالوجی سوسائٹی کی متعلقہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس تحقیق سے زیادہ پانی پینے کی عادت ساری زندگی اپنائے رکھنے کے فائدے سامنے آئے ہیں۔ لہذا صرف ایک دو دن تک خوب پانی پینے کے بعد پرانے معمول پر واپس آجانے سے آپ کی صحت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…