بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ سبزی کھائیں یا اس کا نکال کر جوس پئیں ، دنوں میں صحت مند و تندرست و توانا ہو جائیں گے

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کھیرے کے بے شمار فوائد ہیں، یہ سردی گرمی دونوں سیزن میں استعمال میں آتا ہے ۔ صحت سے کچن اور صفائی تک کھیرے کے فوائد:جسم میں پانی کی کمی کو ختم کرنے کے لئے کھیرا ایک سستا اور اہم جُز ہے لہٰذا اس کا استعمال آپ ہر موسم میں کریں چاہے سلاد میں کھائیں یا پھر اس کا جُوس پیئیں۔ یہ جسم کی گرمی کی وجہ

سے ہونے والے معدے اور پیٹ کے مسائل کو آپ سے دُور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔خُشک اور پھٹی جلد بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس میں آپ کھیرے کا رس صرف چہرے اور جلد پر لگائیں تو آپ کے یہ مسائل بھی ختم ہوسکتے ہیں۔اکثر لوگوں کو سفر کے دوران قے اور جی گھبرانے کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے ان کو چاہیئے کہ وہ صرف ایک کھیرا اپنے ساتھ رکھ لیں اور جیسے ہی متلی ہونے لگے کھیرے کا ایک سلائس کھالیں یہ بہت اچھا فریشنر بھی ہے اور ریلیف بھی دیتا ہے۔بےوقت کی بھوک وزن اور چربی بڑھانے کی وجہ بنتی ہے اس لئے جب بھی آپ کو ہلکی پھلکی بھوک محسوس ہو آپ کھیرے کا استعمال کریں اور اچھی طرح چبا کر کھائیں ۔دوپہر میں سستی کی وجہ سے نیند آنے لگتی ہے اور جسم میں درد محسوس ہوتا ہے اور جب تک سو نہ جائیں سکون نہیں آتا۔ اس لئے آپ دوپہر میں کھانے کے بعد کھیرے کھالیں یہ سستی بھگانے میں بھی مدد دیتا ہے اور جسم کو طاقت بھی پہنچاتا ہے۔ اگر آپ کے دروازوں کے درمیان لگی ہوئی

ہینگ میں سے آوازیں آتی ہیں تو کھیرے کا ایک سلائس لیں اور سائیڈوں پر اس کو رگڑ دیں اور لاک کی جگہ پر بھی کھیرے کے سلائس سے 5 منٹ تک مسل دیں اس سے دروازوں اور کھڑکیوں میں سے آنے والی آوازیں بھی ختم ہوجائیں گی۔سفر سے واپس آنے پر تھکان کی وجہ سے سر درد ہوجاتا ہے جوکہ شدید ہوتا ہے ایسے میں کھیرے کا ایک سلائس لیں اور

پیشانی پر رگڑ لیں اور ایک گ؛اس کھیرے کا جوس پی لیں یہ آپ کی اس مشکل کو بھی آسان کردیتا ہے۔گھر میں لگے شیشے گندے ہوگئے ہیں کسی کلینر سے صاف نہیں ہورہے ہیں تو کھیرے کا سلائس لیں اور بلکل اسی طرح شیشے پر رگڑیں اور صفائی کردیں پھر کچھ دیر کے بعد ایک سادے کپڑے سے صاف کریں لیجیئے شیشے بھی کھیرے نے چمکا دیئے ۔

جوتوں کی پالش جلد ہی ختم ہو جاتی ہے اور دھول مٹی ان میں چپک جاتی ہے تو کھیرے کا سلائس لیں اور ان کو بھی صاف کرلیں یہ جوتوں کو بھی چمکا دے گا اور ان میں سے آنے والی بُو بھی ختم ہو جائے گی۔ٹانگوں اور بازوؤں پر سٹریچ مارکس ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ سے جلد کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے، اس کے لئے روزانہ کھیرا کھائیں اور اس کا رس سٹریچ کی جگہ پر لگا کر کپڑے سے باندھ لیں یہ بھی ایک اچھا اور سستا نسخہ ہے سٹریچ مارکس کو دور کرنے کے لئے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…